پٹرول سستا؟مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر،اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی۔
ضرور پڑھیں :سستی بجلی، سستی گیس،سستا پیٹرول! ڈالروں کی بارش،وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے خوشخبری سنادی
ذرائع کاکہناہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں ،وزیر خزانہ اوگراسفارشات پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا،آئندہ 15 دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات12 بجے بعد ہو گا۔
یاد رہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل تک رہی ۔