(اویس کیانی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل 2023ء پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا۔
صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ون بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، بل اور وزیرِاعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ایک زیر التواء معاملے کے اثرات پر غور کیے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیئے۔
قبل ازیں وزیرِاعظم نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔