اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات،پاکستان ایران سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،وفاقی وزیر خزانہ

Apr 30, 2023 | 12:40:PM
اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات،پاکستان ایران سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،وفاقی وزیر خزانہ
کیپشن: وزیر خزانہ اسحاقاق ڈار سے ایرانی سفیر ملاقات کررہے ہیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے میں سفیر کے کردار کو سراہا۔ 

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے رکھتا ہے۔ پاکستان معاشی چیلنجز کے باوجود ترقی کرے گا۔ پاکستان میں ایرانی سفیر کی ملازمت کے دورانیہ کو سراہتے ہوئے وزیر خزانہ نے انہیں الوداع کہا۔ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے امکانات پر بھی زور دیا۔