(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے میں سفیر کے کردار کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے رکھتا ہے۔ پاکستان معاشی چیلنجز کے باوجود ترقی کرے گا۔ پاکستان میں ایرانی سفیر کی ملازمت کے دورانیہ کو سراہتے ہوئے وزیر خزانہ نے انہیں الوداع کہا۔ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے امکانات پر بھی زور دیا۔