(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ میرے انٹرویوز کی فضول باتیں وائرل ہوجاتی ہیں اور اہم باتیں رہ جاتی ہیں۔
اداکارہ ایمان علی نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا سے مجھے چِڑ ہے کیونکہ وہاں پر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں اور سستے لوگوں کی طرح تصویریں ڈالنی پڑتی ہیں۔
ضرور پڑھیں :سلمان خان نے محبت میں خود کو بد قسمت قراردے دیا
مارننگ شو کی میزبانی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے شوز میں کسی کو بھی بلا لیا جاتا ہے اور پھر فالتو لوگوں کی تعریف شروع ہوجاتی ہیں، جو میں نہیں کرسکتی۔