قطر: بھارتی جاسوسوں کے زیراستعمال کمپنی بند کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قطر نے بھارتی جاسوسوں کے زیر استعمال داہرہ گلوبل نامی کمپنی بند کردی ہے۔
بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بناء پر قطری حکام نے داہرہ گلوبل نامی کمپنی میں کام کرنے والے بھارتی جاسوسوں کو پکڑا جن کا تعلق بھارتی نیوی سے ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کشمیری شہری کی ہلاکت پر پردہ ڈالتے ہوئے بھارتی صحافیوں کی فون کال لیک
بھارتی جاسوسوں کو قطر میں اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں کیونکہ ممکنہ طور پر جاسوسی کے جرم میں انکو سزائے موت ملنے والی ہے۔
بھارتی حکام نے اب تک ان کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جس سے یہ بھی واضح ہے کہ بھارت اپنے نیوی کے افسروں اور جوانوں کو بچا نہیں سکتا۔
قطر میں قید بھارتی جاسوسوں کو عنقریب سزائے موت ملنے کا امکان ہے۔