(احمد رضا، اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023ء جیتنا ہمارا ہدف ہے۔
قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے اپنے عزائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ جتوانا پہلا ہدف ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی قومی ٹیم کو فاتح دیکھنا چاہتے ہیں، جو ایک مشکل چیلنج ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: فخر زمان نے بابر سمیت تمام ایشین بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا
اس موقع پر مکی آرتھر نے نوجوان بلے باز محمد حارث اور صائم ایوب کی صلاحیتوں پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں متحرک اور ناقابل یقین ٹیلنٹ ہیں، دونوں کرکٹرز میں میچ کا نقشہ تبدیل کرنے کی خوبی موجود ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو بطور ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔