آٹا سکیم میں کرپشن الزام پرشاہد خاقان معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں،پنجاب حکومت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران حکومت پنجاب نے شاہد خاقان عباسی کے الزام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی یا تو معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں،پنجاب حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے۔
نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہاہے کہ مفت آٹاسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی، الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی،آٹا سکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین سکیم رہی،ان کاکہناتھا کہ سکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا،آٹا سکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملکر فنڈ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا تھا کہ آٹا سکیم میں مبینہ طور پر 20 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑا دی