سعودی حکومت نے حج سے قبل ہی عازمین حج کو بری خبر سنا دی

Apr 30, 2023 | 17:41:PM
سعودی حکومت نے حج سے قبل ہی عازمین حج کو بری خبر سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماہ رمضان کے بعد دنیا بھر سے صاحب حیثیت  مسلمان  حج کی تیاریوں میں مشغول ہیں ، لیکن اسی اثنا میں سعودی وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو بُری خبر سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ رواں سال سے عازمین حج کو آب زم زم مفت نہیں ملےگابلکہ اب وہ اب زم زم خریدیں گے اور وہ بھی محدود مقدار میں،
ذرائع کے مطابق ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پرصرف 5 لیٹر آب زم زم ملے گا اور آب زم زم کیلئے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 سعودی ریال بنتےہیں ، ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہت کہ پاکستانی حاجیوں کو 8 لاکھ 96 ہزار لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 79ہزار 210 عازمین سے آب زم زم کی قیمت پیشگی لی جارہی ہے۔