(24 نیوز)جنرل ہسپتال لاہور میں منکی پاکس کے دو مشتبہ کیس سامنے آگئے۔
جنرل ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ ایک خاتون اور ایک مرد میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئی ہیں، 40 سالہ خاتون اور 55 سالہ مرد کو بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دھبے ہیں،ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی ہیں ۔
انتظامیہ کا کہناہے کہ دونوں مشتبہ کیسز کا منکی پاکس کا ٹیسٹ ہونے سے مرض کی تصدیق ہوگی، دونوں مریض گذشتہ روز سے جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، دونوں مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن)نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی