(24 نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کبھی کسی کے کندھے پر سوار ہوکر اقتدار میں نہیں آئی ،ملکی سالمیت پر سوشل میڈیاسے حملے کئے جارہے ہیں ،پراپیگنڈے اور افواہوں کے ذریعے ملک کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے، ڈیجیٹل میڈیاپر آصفہ بھٹوکادست بازو بن کرکام کرناہوگا۔
نشاط ہوٹل لاہورمیں صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میٹ اپ تقریب کا سب سے زیادہ مزہ لاہور میں آیا،لاہور پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا لیکن وہ دن دور نہیں پیپلز پارٹی لاہور فتح کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چلڈرن ہسپتال نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد
ان کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبرز شپ کا مقصد سیاسی پارٹی سے لڑائی یا جنگ نہیں بلکہ ملک کیلئے کام کرنا ہے،ملک کی معاشی ترقی اور ایٹمی طاقت بنانے میں جو پیپلز پارٹی نے کیا کسی نے نہیں کیا ہے،پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے بے دریغ قربانیاں دیں ہیں،پیپلز پارٹی کے لیڈر ڈر کر بھاگے نہیں بلکہ حالات کا مقابلہ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ نفرتوں کیخلاف ہے،ملک میں جمہوریت کی بحالی و اہمیت کو برقرار رکھنا ہے،پیپلز پارٹی ضلع کونسل،تحصیل کی سطح پر ممبر شپ کرے گی،سوشل میڈیا کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کی ڈور باہر ہے، اقتدار کیلئے سوشل میڈیا پر ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،پیپلز پارٹی سوشل میڈیا کا استعمال ملک کے دفاع میں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ابوذر چدھڑ کی ٹکٹ بارے تحقیقات کا فیصلہ