(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں روضہ رسول ﷺ سے وائرل ہونیوالے پاکستانی بزرگ عبدالقادر مری کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عبدالقاد ر مری کی مبینہ نئی ویڈیو سامنے آ ئی ہے جس میں وہ نوجوانوں کو دم کر رہے ہیں ،
کرتے دیکھا جاسکتاہے اور کہا جارہاہے کہ یہ وہی بزرگ ہیں جو سعودی عرب میں اپنے دوستوں کو ڈھونڈتے ہوئے صحابہ کرام اجمعین جیسا لباس ہونے کی وجہ سے وائرل ہوگئے تھے ۔
ان کی یہ تصویر شیئرکرتے ہوئے ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ بابا جی نے ایک عمرہ کرنے کے بعد پاکستان واپس آکر نیا کاروبار شروع کردیا، کراچی کے نارتھ ٹاﺅن بزرگوں سے ملاقات کا بھی اہتمام کیاگیا تھااور اس سلسلے میں پوسٹر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں ۔
مبینہ دم درود کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بزرگ کو ایک صوفہ پر بیٹھے دیکھا جاسکتاہے ، نوجوان ان کے پاس آتے ہیں اور گھٹنے ٹیک کر ان کے پاس بیٹھ کر ہاتھ ملاتے ہیں جس کے بعد وہ بزرگ ان کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہیں اور ساتھ ہی پھونک بھی مارتے دکھائی دیتے ہیں۔
ان کی اس ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیئے ، رانا عظیم نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا کہ ’’اب یہ نئی فلم شروع ہوگئی، عمرے والے بلوچ بابے نے باقاعدہ پیر کا روپ دھار لیا،نئی گھڑی اور چھڑی کےساتھ صاف کپڑے پہن کر،قالین بچھا کر صوفے پر بیٹھ گیا ، اب بابا جی بکریوں جھونپڑوں سے نکل کر لینڈ کروزروں اور کوٹھیوں میں جائے گا، مر گیا تو ممکن ہے کہ مزار بن جائے گا اور ممکنہ سلسلہ سجادہ نشینی بھی چل جائے گا تو ساری آل اولاد موج اڑائے گی ۔