الیکشن کمیشن جانبدار، انتخابات کے سوائے ہر کام کرنا چاہ رہا ہے، فوادچودھری کا نوٹس پر ردعمل

Apr 30, 2023 | 21:05:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحریک انصاف کو نوٹس پر فوادچودھری نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن سوائے الیکشن کی ذمہ داری پورا کرنے کے ہر کام کرنا چاہ رہا ہے،الیکشن کمیشن اپنے ہر عمل سے ثابت کر رہا ہے کہ وہ جانبدار ہے، ہم چیف الیکشن کمشنرکو لکھ رہے ہیں کہ یہ نوٹس غیر قانونی ہے،اس نوٹس کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس دیا کہ آپ لبرٹی پر ریلی نہیں نکال سکتے جو حیرت انگیز بات ہے،پوری دنیا میں یکم مئی کی چھٹی کا واحد مقصد شکاگو کے مزدوروں کے ساتھ اپنے ملک کے مزدوروں کی حالت زار اور حقوق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے،اس مقصد کیلئے سیاسی و سماجی جماعتیں مختلف تقریبات کا انعقاد کرتی ہیں ،سارا معاشرہ اپنے مزدوروں کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے،یہ حیران کن بات ہے کہ آپ یکم مئی کو ریلی نہیں نکال سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: چلڈرن ہسپتال نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد
 فواد چودھری کاکہناتھا کہ پاکستان میں کوئی جمہوریت نہیں رہی، ہم اپنے ملک کو کہاں لے کر جانا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن سوائے الیکشن کی ذمہ داری پورا کرنے کے ہر کام کرنا چاہ رہا ہے،الیکشن کمیشن ریلیز پر پابندی لگا رہا ہے، سیاسی قیادت کو نوٹس بھیج رہا ہے،الیکشن کمیشن اپنے ہر عمل سے ثابت کر رہا ہے کہ وہ جانبدار ہے، ہم چیف الیکشن کمشنرکو لکھ رہے ہیں کہ یہ نوٹس غیر قانونی ہے،اس نوٹس کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔
ان کاکہناتھا کہ کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں منعقدہونے والی ریلی کو معمول کے مطابق ہونے دیا جائے،اگر آپ پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کیلئے باہر نہیں نکل سکتے تو پھر کب اور کیسے اپنی سیاسی سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں روضہ رسولؐ سے وائرل پاکستانی بزرگ کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

مزیدخبریں