ٹکٹ کے مسئلہ پر سراپا احتجاج کارکنوں نے فواد چودھری کی گاڑی روک لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شیخوپورہ کے دیہی حلقہ پنجاب اسمبلی پی پی141 میں پنجاب اسمبلی الیکشن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار کے حامیوں نے زمان پارک لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی گاڑی روک لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکن پنجاب اسمبلی کے ری الیکشن کے لئے ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے والے ایک امیدوار کے لئے عمران خان کے گھر کے نزدیک بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر بیٹھے ہیں۔
فواد چودھری کی گاڑی وہاں سے گزری تو احتجاجی کیمپ میں موجود کارکنوں نے اس کا راستہ روک لیاا ور مطالبہ کیا کہ ٹکٹ کی تقسیم کے حوالہ سے ان کو سنا جائے اور ان کے امیدوار کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم 2009 سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، ٹکٹ ہمارا حق ہے۔فواد چودھری نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کی آواز آگے پہنچائیں گے جس کے بعد راستہ روکنے والوں نے ان کی گاڑی کو جانے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت نے حج سے قبل ہی عازمین حج کو بری خبر سنا دی
یاد رہے کہ شیخوپوررہ کے حلقہ پی پی 141میں 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کے امیدوار محمود الحق 37 ہزار ووٹ لے کر منتخب ہوئے تھے اور تحریک انصاف کے امیدوار عابد حسین چٹھہ کو 27 ہزار ووٹ ملے تھے،بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے پی ٹی آئی رہنما رائے قمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے فواد چودھری کو بتایا کہ حلقے کے عوام کی بات سنی جائے، حلقے کے عوام میرے ساتھ ہیں اور وہ "امپورٹڈ امیدوار" کو قبول نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن)نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی