پیٹرول سستا ہو گا یا مہنگا؟ اسحاق ڈار کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان میں انرجی کا سب سےبڑا ذریعہ پٹرول ہی ہے اور پاکستان اپنی آمدنی کا سب سے بڑا حصہ پٹرول کی درآمدپر خرچ کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب بھی پٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے تو ہر چیز کی میں واضح فرق نظر آتا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق معاشی مشکلات کاشکار پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کیلئے سخت شرائط پر کاربند ہونا پڑ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک سال سے پٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، وزیر خزانہ ہر 15 دن بعد آئندہ کے 15 دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا تعین کرتے ہیں اور ایسا ہی آج بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں کہ آج پٹرول 5 سے 7 روپے سستا کیے جانے کا امکان ہے اور اس بات کا اعلان وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 بجکر 40 منٹ پر کریں گے ۔