(24) حاجیوں سے حج پیکج کے علاوہ آب زم زم کے پیسے وصول کیے جانے کی خبروں کے بعد وزیر مذہبی امور سینٹر طلحہ محمود نے بھی ردعمل دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور سینٹر طلحہ محمودکا کہنا ہے کہ حج انتظامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں ، حاجیوں سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گئی ، حج پیکج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں اضافی پیسے نہیں لے رہے ، آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، حج انتظامات میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کروں گا ۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہےکہ امسال حجاج کرام کو آب زم زم مفت نہیں دیا جائیگا بلکہ انہیں پیسے دے کر آب زم زم خریدنا پڑے گا ۔