وزیر خزانہ کا پٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل کی قیمت کم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے موصول ہونے والی سمری کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھرپور کوشش کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں ، اسی لیے آج رات 12بجے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے کی کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میںبھی 10 روپے کمی کی گئی ہے ۔
وزیر خزانہ کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی لیکن حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ۔