ایران میں مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر وزیر کی چھٹی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر وزیر صنعت و تجارت کو عہدے سے فارغ کر دیاگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں 272 کے ایوان میں سے 162 اراکین نے وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ووٹ دیا۔
اراکین کا کہنا تھا کہ وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین آسمان کو چھوتی ہوئی گاڑیوں کی قیمتوں اور صنعتی پیداوار کی لاگت میں اضافے کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کا پٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل کی قیمت کم کرنے کا اعلان