بھارتی  اداکار ساحل خان گرفتار

Apr 30, 2024 | 09:23:AM

(ویب ڈیسک) بھارتی پولیس نے معروف ادکار ساحل خان کو  گرفتاری سے  بھاگنے پر  ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ساحل خان کو  ’ مہادیو بیٹنگ ایپ کیس‘(جوئے کی ایپس کیس) میں چھتیس گڑھ کے ایک ہوٹل سے انتہائی ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا ، عدالت نے یکم مئی تک انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔

مزیدپڑھیں: صادق آباد: کتے کے حملے سے 12 سالہ بچی جاں بحق

47 سالہ اداکار کو پولیس نے مسلسل 40 گھنٹوں کی محنت کے بعد ڈھونڈ نکالا جو کہ عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر فرار ہو رہے تھے ، وہ گرفتاری سے بچنے کی مسلسل کوشش کر رہے تھے اور اپنا موبائل فون بھی بند کر چکے تھے ۔ممبئی پولیس جوئے کی ایپس کیس میں 15 ہزار کروڑ کے سکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں