حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے،پی ٹی آئی سے مذاکرات؟

Apr 30, 2024 | 09:37:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف بظاہر ایک جماعت ہے لیکن یہ اب مختلف حصوں میں بٹی ہوئی نظر آتی ہے۔ان کی پارٹی پالیسی کیا ہے ۔یہ کن سے مذکرات کرنا چاہتے ہے اور کن سے نہیں ۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چئیرمین کون ہوگا کون نہی؟ ۔یہ وہ معاملات ہیں جن پر آجکل ان کی رائے میں اس قدر ابہام اور تضاد ہے کہ خود ان کے پارٹی ورکر بھی پریشان ہیں ۔

پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ ایک رہنما اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مشروط مذکرات کی بات کرتا ہے تو دوسرا رہنما ان کے بیان کے برعکس یہ بتاتا ہے کہ وہ مذکرات تو کرینگے لیکن صرف اسٹیبلشمنٹ سے۔وہ منڈیٹ چور کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں کرینگے۔جبکہ ایک تیسرا حلقہ تو کسی سے بھی بات چیت کا حامی نہیں ۔خود بانی تحریک انصاف کا مزاج ایسا ہے کہ وہ ایک دن کیا بیان دیتے ہیں تو اگلے دن وہ اس کے بالکل الٹ باتیں کرتے ہیں ۔جیسا کہ اب چند دن پہلے وہ اسٹیبلشمنٹ پر براہ راست نام لیکر حملے کر رہے تھے تو آج انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں یہ اعتراف کیا کہ انہوں نے علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا اختیار نہیں دیا ،آج انہوں نے اڈیالہ جیل میں بات کرتے ہوئے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری میڈیا ٹاک پر پابندی لگا کر میرے بنیادی حقوق ختم کر دیے گئے ہیں، میں اداروں کو کیسے نقصان پہنچا سکتا ہوں؟ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن زیر التوا ہیں جن پر سماعت نہیں کی جارہی ہیں، میرے دور حکومت کا موجودہ دور سے موازنہ نہیں ہو سکتا ہے، ملک کے جو حالات ہیں ان میں سرمایہ کاری ہی بچا سکتی ہے۔ مجھے پارٹی رہنماؤں سے صرف 30منٹ ملاقات کی اجازت ہے، میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے نام پر مشاورت کرکے بتاؤں گا۔

بانی تحریک انصاف ایک طرف تین افراد کا نام لیکر بتا رہے ہیں کہ انہوں نے ان کو مذکرات کی اجازت دی ہے لیکن ان کے موقف کے برعکس آج بیرسٹر گوہر جنہوں نے بانی تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات کی اور جن کا نام مذکرات والی کمیٹی بھی نہیں شامل وہ میڈیا کو بتا رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج کی ملاقات میں واضح کہا کہ مذاکرات کے بارے میں پارٹی کے کسی لیڈر کو کوئی ہدایات نہیں دیں اور نہ ہی ہمارے بیک ڈور کسی سے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: