(ویب ڈیسک) بھارت کی نامور بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریاست بہار کے شہر بھگلپور میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ۔ امریتا پانڈے کی لاش ان کے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اداکارہ نے خودکشی سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوئی۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکار ساحل خان گرفتار
امریتا پانڈے کے گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کچھ ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔