یکم مئی سے پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں 5سے8 روپے کمی کا امکان

Apr 30, 2024 | 09:59:AM

(24 نیوز) یکم مئی سے پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں 5سے8 روپے کمی کا امکان ہے۔

 بین الاقومی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔حکومت یکم مئی 2024 سے اگلے 15 دن تک پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کرسکتی ہے۔
پیٹرول کی قیمت کم ہوکر 293.94 روپے فی لیٹر سے 288روپے اور ڈیزل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کی جاسکتی ہے۔

ضرورپڑھیں:انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا
سرکاری اور صنعتی ذرائع نے انگریزی اخبار کو بتایا کہ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہو کر 193.8 روپے سے 185.5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.37 روپے کم ہوکر 174.34 روپے سے 168.97 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں