(24نیوز) اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، 11مختلف کاروائیوں کے دوران 76 کلو منشیات اور 580 لیٹر شراب برآمد جبکہ 15ملزمان گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1.4 کلو آئس برآمد کی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملیشیا جانے والے 3 مسافروں سے 1.1 کلو کیٹامائن 201 گرام ہیروئن اور 969 گرام کیفین، پشاور ائیرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 290 گرام ہیروئن، کراچی ایئرپورٹ پر نیوزیلینڈ کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے 1 کلو آئس جبکہ لسبیلہ میں اوتھل روڈ کے قریب 3 ملزمان سے 40 کلو چرس برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سےآخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا ،وزیراعظم
پنجگور سے 20 کلو چرس اور 580 لیٹر شراب برآمد، ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم سے 7.2 کلو چرس برآمد، اسلام آباد میں دو مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان سے 2.9 کلو چرس اور 100 گرام افیون برآمد اور جی ٹی روڈ پشاور پر افغان باشندے سے 1.2 کلو افیون اور 250 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔