الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو طلب کرنے کا نوٹس معطل

Apr 30, 2024 | 11:46:AM

(عامر شہزاد)پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرنے کا نوٹس معطل کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن سوموٹو نوٹس طلبی کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے طلبی کا نوٹس معطل کردیا جبکہ الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

ضرورپڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مثبت آغاز

وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، یہ پچھلے سالوں کے گوشواروں کی وضاحت مانگ رہے ہیں، یہ اختیار ان کو نہیں ہے۔ یہ سب چیزیں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

مزیدخبریں