واٹس ایپ کا بھارت میں سروسز بند کرنے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارت میں مودی سرکار کا مخالفین کے واٹس ایپ ڈیٹا تک رسائی کیلئےدباؤ، واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
مودی سرکار کے بھارت میں نام نہاد جمہوریت کی حقیقت آشکار ہو چکی ہے، انتخابی مہم کے دوران بھارت میں مودی سرکار مخالف سیاست دانوں اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف تو تھی مگر اب اس نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کیخلاف بھی محاذ کھول لیا ہے۔ مودی سرکار نے مخالفین کے واٹس ایپ ڈیٹا تک رسائی کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا، میٹا کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ چیٹ انکرپشن کو توڑنے پر مجبور کیا گیا تو بھارت میں اپنے آپریشن بند کردہا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائیاں، 76کلو منشیات برآمد، 15 ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ ماضی میں مودی سرکار اپنے مخالف صحافیوں اور سیاست دانوں کے فون ٹیپ کرنے کیلئے مختلف جاسوسی سافٹ ویئرز کا استعمال کرتی رہی ہے، تاہم اب مودی سرکار نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے مخالفین کے واٹس ایپ ڈیٹا تک رسائی کیلئے دباوٴ ڈالنا شروع کردیا ہے۔
واٹس ایپ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے جو صارفین کو تحفظ فراہم کرتی ہے، صارفین کے واٹس ایپ استعمال کو محفوظ رکھنے کیلئے میٹا کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ چیٹ انکرپشن کو توڑنے پر مجبور کیا گیا تو وہ بھارت میں اپنے آپریشن بند کر دیں گے۔