ماہرہ خان" دی ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن" کا ایوارڈ لے اڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقد ہونے والے" دی ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن" کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی ایمی گالا سے اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے دی ایمی گالا کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کرنے کے لیے آسمانی رنگ کے نازک پھولوں کی شکل والے ایپلکس سے مزین خوبصورت اسٹریپ لیس گاؤن کا انتخاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:"جان سے پیارا جونی" کی پہلی قسط نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔