(24 نیوز)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپےکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپےکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق 7 زخمی
گزشتہ روزفی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،دوسری جانب بین الاقوامی سطح پرسونے کی قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 2316 ڈالرفی اونس ہوگئی۔