روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی

Apr 30, 2024 | 18:48:PM

(اشرف خان) حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا ہے، آج کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کی نسبت روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.31 روپے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، خریداروں کے وارے نیارے ہوگئے

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا، روپے کے مقابلے ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کمی سے  279 روپے 63 روپے پر آگیا، یورو 42 پیسے کمی سے 296.93 روپے، برطانوی پاونڈ 11 پیسے کمی کے بعد 347.70 روپے، امارتی درہم 1 پیسے بڑھ کر 75.75 روپے اور سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 73.94 روپے کا ہو گیا۔

مزیدخبریں