تیسرا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز ویمن نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ویمن کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان ویمنز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے دورہ پاکستان میں اب تک ناقابلِ شکست ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہوا ہے، 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد اب پہلے تینوں ہی ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی اپنے نام کر لی ہے، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے آج کے میچ میں بھی دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے کامیابی اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان، سٹار بلے بازوں کی واپسی
ویسٹ انڈیز ویمن کی جانب سے دیئے گئے 133 رنز کے ہدف میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز ہی بنا سکی، پاکستان کی جانب سدرہ امین 63 اور عائشہ ظفر 19 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں جبکہ کپتان ندا ڈار نے 17 اور منیبہ علی نے 12 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹر ڈبل فیگر میں نہ جا سکی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور افی فلیچر نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عالیہ ایلن اور شمیلیا کونل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Pakistan fall short by two runs as West Indies stage a comeback in the final few overs of the game.#PAKWvWIW | #BackOurGirls pic.twitter.com/MBn3c1JWCl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 30, 2024
پاکستان ویمن کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا تو ویسٹ انڈیز ویمن نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز سکور کیے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھوز نے 49 گیندوں پر10 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں، ان کے علاوہ وکٹ کیپر شمائن چیمبل نے 31 رنز سکور کئے، پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 2 جبکہ توبہ حسن اور کپتان ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ آج کے میچ میں پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں، نتالیہ پرویز، رامین شمیم اور فاطمہ ثناء کو ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو اور گل فیروزہ کی جگہ پر ٹیم میں شامل کیا گیا، 5 میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 2-0 کی برتری حاصل ہے۔