(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناءاللہ کو مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا، رانا ثنااللہ الیکشن ہارنے کے بعد وفاق اور صوبائی حکومت میں شامل ہونے کیلئے متحرک ہوئے تھے، وہ ماضی قریب میں پارٹی پالیسی سے متضاد بیانات کی وجہ سے بھی میڈیا پر کافی نمایاں ہوئے تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن ہارنے کے بعد رانا ثنااللہ نے پنجاب پارٹی صدر کے عہدے سے استعفی نہیں دیا تھا، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو کابینہ میں شامل کرنے کیلئے شہباز شریف سے بات کی تھی، وزیراعظم کی منطوری کے بعد رانا ثنااللہ کا نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔