کولمبیا: فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 9 اہلکار ہلاک

Apr 30, 2024 | 22:24:PM

(24 نیوز) کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق کولمبیا کی نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر ملک کے شمالی علاقے میں سرکاری مشن پر تھا کہ واپسی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد پر مسلح افراد کا حملہ، کتنی شہادتیں ہوئیں؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اس سانحے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ فوجی خلیجی قبیلے کے خلاف آپریشن کر رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ْ

مزیدخبریں