اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ

Apr 30, 2024 | 22:49:PM

(ویب ڈیسک )سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے اپنی اہلیہ کے خلاف کرپشن کے الزامات کے بعد استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیڈرو سانچز نے کہا کہ میرے مستقبل کے حوالے سے 5 دنوں سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، میں استعفی نہیں دوں گا، گزشتہ ہفتے اہلیہ کے خلاف کرپشن کے الزامات پر ابتدائی تحقیقات کے اعلان کے بعد وزیراعظم نے اپنی سرکاری مصروفیات منسوخ کردی تھیں،وزیراعظم پیدرو سانچز نے الزامات پر کہا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ میری بیگم نے کوئی جرم نہیں کیا، مجھے روکنے کے لیے یہ کھیل کھیلا جارہا ہے، اپنے تازہ بیان میں انہوں نے اسے ہراساں کرنے کی مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے یکجہتی کے اظہار کے بعد عہدے پر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپین کے مختلف شہروں میں وزیراعظم کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے تھے جس میں ان سے عہدے پر برقرار رہنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبیا: فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 9 اہلکار ہلاک

مزیدخبریں