زی فلمز کی پہلی شارٹ فلم ’امِ رایت‘ کامیابیوں کی سیڑھی چڑھنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) زی فلمز کی جانب سے بنائی گئی پہلی شارٹ فلم اُمِ رایت کو دنیا بھر میں خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں، فلم ابتک 3 انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فائنلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔
زی فلمز کی جانب سے بنائی گئی پہلی شارٹ فلم ام رایت سپینش فلم فیسٹیول اور اٹالین فلم فیسٹیول میں فائنلسٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہے، شارٹ فلم ام رایت کو انٹرنیشنل شہرت یافتہ فلم گلابو رانی کے ہی رائٹر اور پروڈیوسر علی مدر نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز میں زکریا ہاشمی اور جیسمین شوبرٹ شامل ہیں، فلم کی ہدایت کاری سمن کامران نے کی ہے۔
اسامہ جاوید نے بہترین اداکار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا، ان کو یہ ایوارڈ سمن کامران کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ام رایت‘ میں بہترین اداکاری کے باعث ملا، قبل ازیں اسامہ جاوید فلم ’گلابو رانی‘ میں اداکاری پر بھی عالمی ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔