(ما نیٹر نگ ڈیسک) مہاراشٹر میں افسوسنا ک وا قعہ پیش آیا ہے ۔ شادی کی دعوت کھا کر واپس آنے والی نئی نویلی دلہن کار کے حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی۔
تفصیلات کے مطابق 25 سالہ مونیکا اور جناردھن کی 25 اگست کو شادی ہوئی تھی۔ نیا نویلا جوڑا دلہن کے والد کے ساتھ رشتے داروں کے گھر دعوت کھانے گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے علاقہ سماہنی میں نوجوان نے خوفناک زندہ اژدہا پکڑ لیا۔۔ویڈیو وائرل
واپسی پر تیز رفتاری کے باعث ان کی کار کھائی میں جا گری جس کے باعث دلہن اور اس کا والد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ریسیکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے دولہا اور ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت نازک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:100 بچوں کے قاتل کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری