(ما نیٹر نگ ڈیسک) اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سفاک شہری نے بلی کو مار کر لوہے کی سیڑھی سے لٹکا دیا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں سفاک شہری نے بلی کو پھانسی لگا کر لوہے کی سیڑھیوں سے ٹانگ رکھا ہے۔مقا می شہریوں کی جانب سے اس سفاکیت پر شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے علاقہ سماہنی میں نوجوان نے خوفناک زندہ اژدہا پکڑ لیا۔۔ویڈیو وائرل
اس حوالے سے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا تھاکہ و اقعے کا مقدمہ درج کرکے سفاک شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سو شل میڈیا پربلی کو مارنے والے شخص کیلئے عبرتناک سزا کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے درخواست ملنے پر بلی کو لٹکا کر مارنے والے شخص کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:100 بچوں کے قاتل کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری