پی ڈی ایم کے شو  میں پاور نہیں تھی، فواد چودھری

Aug 30, 2021 | 09:22:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے شو میں پاور نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کورونا میں جلسوں کی صورت میں قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے، اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے کھیلتی رہے گی؟

انہوں نے کہا  کہ مولانا نے جس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ کامیاب نہ ہوسکا، ایم ایم اے کی مثال سب کے سامنے ہے، شہباز صاحب مہنگائی اس لیے ہوئی کہ آپکے بھائی، داماد اور صاحبزادے عوام کی جیب کاٹ کر لندن چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں سے اقتدار پر مسلط خاندان کراچی کی ابتری اور سندھ کی بدحالی کے ذمےدار ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی شک نہیں سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہوگی۔
 یہ بھی پڑھیں:      سندھ میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے

مزیدخبریں