(24 نیوز) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں بااثر شخص نے 4 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق 4 سالہ علیزہ کو بااثر شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا کر تیز دھار آلے سے زخمی بھی کردیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ بچی کی ماں پر بااثر افراد کی جانب سے قانونی کارروائی نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ایس ایچ او تھانہ صدر کا کہنا ہے کہ درندہ صفت شخص کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 18 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی۔۔۔