کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں توسیع

Aug 30, 2021 | 11:41:AM
کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور میں اینٹی کرپشن کی عدالت نے زمینوں پر مبینہ قبضے اور سرکاری کاغذات میں ردو بدل کے مقدمے میں کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں 16ستمبر تک توسیع کر دی۔

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج نےکھوکھر برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، سیف الملوک کھوکھر، افضل کھوکھر اور جمیل کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

خیال رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے ڈی سی شیخوپورہ کی درخواست پر مقدمہ درج کررکھا ہے، کھوکھر برادران کا مؤقف ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ۔

یہ بھی پڑھیںمینار پاکستان: ٹک ٹاکر  سے دست درازی کا معاملہ ۔۔کمیشن بنانے پرفیصلہ محفوظ