(24نیوز)کابل میں حامد کرزئی ائیرپورٹ پر 5 راکٹ فائر کئے گئے جس کو امریکی دفاعی نظام نے ناکارہ بنادیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر 5 راکٹ فائر کئے گئے جس کو امریکی کی جانب سے نصب کئے جانے والے دفاعی نظام نے ناکارہ بنادیا، راکٹ حملوں میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ حملے کو ناکام بنانے کے لیے دی کاؤنٹر راکٹ، آرٹلری، مارٹر اور میزائل سسٹم کا استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی حکام نے راکٹ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملہ داعش خراساں گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے، 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ پر داعش کے خودکش حملے میں 170 کے قریب افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 66 افراد چل بسے۔۔3ہزار 800 نئے مریض رپورٹ