ماں کی بہادری:بیٹے کو بچانے کیلئے خالی ہاتھ شیر پر ٹوٹ پڑی

Aug 30, 2021 | 12:17:PM
ماں کی بہادری:بیٹے کو بچانے کیلئے خالی ہاتھ شیر پر ٹوٹ پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون  نےبہادری   کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے5 سالہ بیٹےکوبچانے کیلئے خالی ہاتھ  پہاڑی شیر  کو مار بھگایا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچہ  اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ پہاڑی شیر نے بچے پر حملہ کر دیا اور اسے گھسیٹ کر لے جانا چاہا تاہم اس موقع پر بچےکی ماں بھاگتی ہوئی آئی اور خالی ہاتھوں سے ہی شیر کو مارنا شروع  کردیا اور اس وقت تک نہ رکی جب تک شیر بچے کو چھوڑ کر فرار نہیں ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پہاڑی شیر کو بعد میں وائلڈ لائف حکام نے ڈھونڈا اور گولی ماردی ،شیرکے حملےکی وجہ سے 5 سالہ بچےکے سر  پر اور جسم پر چوٹیں آئیں، بچہ اب لاس اینجلس کے ہسپتال میں زیر علاج ہے  اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں:    میٹرو بس ڈرائیوروں کےجائز مطالبات تسلیم کر لئے گئے،انچارج میٹرو بس