(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گر گئی،حیران کُن مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرتی تصاویر میں آسمانی بجلی کو کلاک ٹاور پر گرتا دیکھا جاسکتا ہے، آسمانی بجلی کلاک ٹاور کی چوٹی کو چھو کر گزرتی نظر آرہی ہے۔اس دیدہ زیب منظر کی تصاویر حرمین کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤٹ پر شیئر کی ہیں۔
کلاک ٹاور کا رخ مسجد الحرام کی جانب ہے اس وجہ سے یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور حیران کن منظر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم طالبان رہنما نے بتا دیا،ملا ہیبت اللہ اس وقت کہاں ہیں۔۔۔۔