افغانستان میں استحکام نہ آیا تو لاکھوں افغانی پاکستان کا رخ کریںگے،فواد چودھری

Aug 30, 2021 | 14:21:PM
افغانستان میں استحکام نہ آیا تو لاکھوں افغانی پاکستان کا رخ کریںگے،فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ  ہماری معیشت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا سکیں۔

 تفصیلات کے مطابق  فواد چوہدری نے ترک ٹی وی چینل ٹی آرٹی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی کہانی بہت پرانی ہے، ہم افغانستان کی صوتحال کاسامنا کئی دہائیوں سے کررہے ہیں، سنہ 1988 میں جب سوویت یوین افغانستان سے گئی توہمیں ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جوسوویت یونین افغانستان میں چھوڑآئی تھی۔ اب جب امریکی اور نیٹو فورسز افغانستان سے جا رہی ہیں توہمیں پھر اسی دوراہے پر کھڑا کردیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اگرافغانستان میں استحکام نہ آیا تو لاکھوں افغان پاکستان کا رخ کریں گے، ہم پہلے ہی 35 لاکھ افغانیوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، ہماری معیشت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا سکیں، ہم افغانستان کومستحکم کرنے کیلئے پرممکن کوشش کررہے ہیں۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ ہم علاقائی اوربین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں تاکہ افغانستان میں ایک منظم حکومت کا قیام ہوسکے۔ اگرمسئلہ افغانستان کے بارے میں پاکستان کے مشوروں کو نظراندازکیا گیا تو دنیا کو ایک نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    چین میں 6سے 7 سال کے بچے تحریری امتحان نہیں دینگے،چینی وزارت تعلیم