انتہائی خطرناک طوفان امریکی ریاست سے ٹکرا گیا، سیلاب کی وارننگ جاری

Aug 30, 2021 | 14:36:PM
انتہائی خطرناک طوفان امریکی ریاست سے ٹکرا گیا، سیلاب کی وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کیٹگری 4 شدت کا انتہائی خطرناک طوفان ’آئیڈا‘ امریکی ریاست لوئزیانا سے ٹکرا گیا،درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان آئیڈاکے زیر اثر لوئزیانا میں شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں جس کے باعث سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ طوفان آئیڈاکے باعث  چلنے والی تیز ہواؤں سے کئی درخت اکھڑ گئے اور  درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔طوفان کے  باعث لوئزیانا اور  مسی سپی میں تقریبا 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

 بعد ازاں طوفان آئیڈا کیٹگری 1کے طوفان میں تبدیل ہو گیا جس سے امریکی ریاست میں 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں، طوفان آئیڈا  لوئزیانا کے شمالی علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر  3 شہروں میں سیلاب کا بڑا خطرہ ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لوئزیاناکے شہر ہیمنڈ میں شدید بارشیں ریکارڈکی جا چکی ہیں جبکہ ہیمنڈ میں مزید بارش کا امکان  ظاہر کیا گیاہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    افغانستان میں استحکام نہ آیا تو لاکھوں افغانی پاکستان کا رخ کریںگے،فواد چودھری