قندھار پولیس کی وردیاں تبدیل۔۔۔ ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کے افغان دارالحکومت کابل پر کنٹرول کے بعد قندھار پولیس کی وردیاں تبدیل کر دی گئیں ہیں، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کی پولیس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جن میں درج کیپشنز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قندھار کی پولیس کو نیا یونیفارم فراہم کیا گیا ہے۔شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر کے مطابق قندھار پولیس کی نئی وردی گہرے نیلے رنگ کے کپڑے پر آرمی پرنٹ کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔
Uniform allocated for #kandhar Police.
— Islamic Emirates Of Afghanistan????️ (@TalibanSoldiers) August 27, 2021
From today onwards, #Taliban police will be seen all over Kandahar dressed in this uniform. pic.twitter.com/WYBBybcSrd
افغان اردو کے ٹوئٹر ہینڈلر پر قندھار پولیس اہلکاروں کی ایک منٹ سے زائد ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اسلحہ اٹھائے پولیس اہلکاروں کو نئی وردی پہنے دیکھاجاسکتا ہےجس سے شہر کا نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل افغان پولیس کی وردی سرمئی رنگ کی تھی۔
قندھار میں پولیس فورس کو نئی وردی فراہم کر دی گئی
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 29, 2021
شہر میں نظم و ضبط برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے pic.twitter.com/ETfdp0XfGD
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر طالبان کی کچھ منفرد اور دلچسپ سرگرمیوں کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انتہائی خطرناک طوفان امریکی ریاست سے ٹکرا گیا، سیلاب کی وارننگ جاری