طالبعم کوزنجیروں سے باندھ کر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) قاری نےطالب علم کو زنجیروں سے باندھ کر بے پنا ہ تشدد کا نشانہ بنایا، جسے موقع پر پہنچ کر پولیس نےآزاد کرایا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر خیرپور کے قریب ٹھری میرواہ کے علاقے میں قاری نے مدرسے میں آنے والے طالب علم کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا،معصوم بچے کی چیخ و پکار سن کر محلے والوں نے پولیس کو اطلاع کر دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالب علم کو زنجیروں سے آزاد کرالیا۔
طالبعلم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ قاری زنجیروں سے باندھ کر دو دن سے تشدد کر رہا تھا ،طالب علم کے بیان کی روشنی میں قاری کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منڈپ میں دلہن نے پہلے پنڈت پھردلہا کو تھپڑ رسید کر دیا۔۔۔۔