طالبان کی پاکستانی کرنسی میں دوطرفہ تجارت کی درخواست،کابینہ کی مارشل پلان تیار کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان افغانستان کی سیاسی و معاشی صورتحال سنبھالنے کیلئے مزید متحرک ،طالبان کی جانب سے پاکستان سے پاکستانی کرنسی میں دوطرفہ تجارت کی درخواست۔وفاقی کابینہ نے عالمی برادری کے تعاون سے مارشل پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کےمطابق کابینہ نے وزارت خزانہ، تجارت اور خارجہ کو مارشل پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔تینوں وزارتیں افغانستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال مدنظر رکھتے ہوئے پلان تیار کریں گی۔افغانستان کو امریکہ کی جانب سے 9ارب ڈالر منجمند اور 4.5ارب ڈالر آئی ایم ایف قرض رکنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔انسانی ہمدردری کی بنیاد پر پاکستان عالمی برادی سے مارشل پلان کے تحت امداد طلب کرے گا۔مشیر تجارت نے طالبان کی پاکستانی کرنسی میں دوطرفہ تجارت کی درخواست پر تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا ہے،دوحہ میں افغانستان،امریکہ،روس،چین اورپاکستان مذاکرات کے بعد وفاقی حکومت بڑے فیصلے کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے: شبلی فراز