(ما نیٹر نگ ڈیسک) برطانوی خبر رساں ادارے کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور اپنی 80 فیصد آبادی کو کورونا کی ویکسین لگا کر دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سنگاپور نے اپنی مجموعی 57 لاکھ افراد پر مشتمل آبادی میں سے 80 فیصد افراد کو کورونا ویکسین لگا دی ہے جبکہ باقی 20 فیصد آبادی کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔وہا ں کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم نے 80 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی
سنگاپور میں مکمل ویکسی نیشن کی شرح دنیا کی بلند ترین شرح ہے، دوسرے ممالک جن میں ویکسی نیشن کی شرح زیادہ ہے ان میں متحدہ عرب امارات، یوروگوئے اور چلی شامل ہیں جہاں 70 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔
یا د رہے کہ رواں برس جنوری میں کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے والے ملک سنگاپور نے اپنے شہریوں کو فائزر، بائیو ٹیک اور موڈرنا ویکسین لگائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ آمنہ الیاس کو ویڈیو وا ئرل کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔سو شل میڈیا صا رفین کی تنقید