لاہور:ڈینگی کا جن بوتل سے باہر،مریضوں کی تعداد58 تک جا پہنچی

Aug 30, 2021 | 18:42:PM

(24 نیوز)لاہور میں ڈینگی کا جن بوتل سے باہر، مریضوں کی تعداد58 تک جا پہنچی۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 تک جا پہنچی ہے۔ اب تک ڈینگی سے متاثرہ 22 مریضوں کو تاحال سرکاری ریکارڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ رواں سال دوران ڈینگی سرویلنس 44 ہزار892 ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی، ڈی ایچ اے فیز 5 اور 6 ہاٹ سپاٹس بن گئے ہیں، جہاں سب سے زیادہ لاروا کی افزائش ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بیرونی قرضہ122 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا،ایک سال میں9 ارب ڈالر کا اضافہ

مزیدخبریں