(24 نیوز)ملک بھر میں مہنگائی کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ صوبہ پنجاب میں آٹا مافیا سرگرم ہو گیا ہے اور20 کلو آٹےکا تھیلا مزید 30 روپے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں3روز کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے بڑھ گئی ہے۔تین روز قبل آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 1080 تھی۔دوسری جانب حکومت اور فلور ملز مالکان کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے باعث صوبائی دارالحکومت میں آٹےکے تھیلے کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بیرونی قرضہ122 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا،ایک سال میں9 ارب ڈالر کا اضافہ