(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں مکمل طورپر محفوظ ہیں ،ہم ہر طرح کی صورتحال کا سامناکرنے کیلئے تیار ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سینیٹ اورقومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں،کشمیرکمیٹی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، دفاعی کمیٹیوں اورپارلیمانی کشمیر کمیٹی کو جی ایچ کیو میں بریفنگ دی گئی ،سیاسی رہنماﺅں کو موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،شرکا کو داخلی اور خارجہ صورتحال پرتفصیلی آگاہ کیا گیا،افغانستان کی صورتحال ،مسئلہ کشمیر اورپاک امریکا تعلقات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شرکا کے ساتھ طویل نشست ہوئی،آرمی چیف نے شرکا کے سوالات کے مفصل جوابات دیئے ۔
سپہ سالار پاک فوج نے کہاکہ مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشتگردی کیخلاف کامیابی سمیٹی ،قوم کے تعاون سے ملک میں صورتحال بہتر ہوئی ،مغربی زون پر بارڈر مینجمنٹ کے بروقت اقدامات کے ثمرات آرہے ہیں ۔
جنرل باجوہ نے کہاکہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں مکمل طورپر محفوظ ہیں ،ہم ہر طرح کی صورتحال کا سامناکرنے کیلئے تیار ہیں ،آرمی چیف نے افغانستان میں دیرپا امن کے خطے کی ترقی پر اثرات پرروشنی ڈالی ۔
آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے ،پاک افواج کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ